26 دسمبر 2010 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے سیستان وبلوچستان میں سکیورٹی شعبے کے سربراہ جلال سیاح نے کہا ہےکہ پاکستان میں جنداللہ کے دہشتگرد عبدالرؤف ریگی کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی جاسکتی ہے۔

ابنا: بعض صحافتی حلقوں نے پاکستان میں دہشت گرد ٹولے جندالشیطن کے ایک سرغنے عبدالرؤف ریگی کی گرفتاری کا دعوی کیا تھا جس کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔جلال سیاح نے العالم سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے کسی سرکاری عہدیدار نے دہشتگرد عبدالرؤف ریگي کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی ہے، اور ہم شائع ہونے والی خبروں کے درست یا نادرست ہونے کے بارے میں تحقیق کر رہے ہيں۔ جلال سیاح نے کہا کہ صوبہ سیستان و بلوچستان کے سرکارے ادارے اپنے تمام تر وسائل سے جندالشیطن دہشت گرد ٹولے کے عناصر کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کے ذرایع نے دعوی کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے جندالشیطن ٹولے کے سرغنے کے خفیہ ٹھکانے کا محاصرہ کرلیا ہے اور اسے سترہ افراد کے ہمراہ گرفتار کرلیا ہے۔ جندالشیطن ٹولے نے محرم کی نویں تاریخ کو چابہار شہر میں ایک دہشتگردانہ کاروائي میں تقریبا 40 افراد کو شہید اور 83 کو زخمی کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت عالمی حلقوں نے اس دہشتگردانہ کاروائي کی مذمت کی ہے۔

.........

/110